کوئٹہ(نمائندہ جنگ)کرکٹ ایسوسی ایشنز اور کلبر الائنس کے بیان میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے 2019-20 فرسٹ کلاس اور گریڈ ٹو کی ٹیم میں بلوچستان کے کھلاڑیوں کو نظر انداز کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہےکہ اس کے خلاف ہر سطح پر احتجاج کیا جائیگا ۔پنجاب خیبر پختونخوا سندھ اور اسلام آباد کی ٹیموں میں ان کے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جبکہ بلوچستان کی ٹیم میں صوبے کے صرف تین کھلاڑی شامل ہیں ۔ جلات خان شہزاد ترین نذر حسین گوہر فیض کو گریڈ ٹو میں شامل کیا گیا اور گریڈ ٹو کی ٹیم کا کپتان کراچی سے اکبر رحمان کو بنایا گیاجبکہ وکٹ کیپر ملتان سے تعلق رکھتا ہے۔