لاہور(وقائع نگار خصوصی) صوبائی وزیر سیاحت و کھیل رائے تیمور بھٹی کی زیر صدارت اسلامک ٹورازم کے فروغ سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس محکمہ ٹورازم کے دفتر میں ہوا۔ اجلاس کے دوران اسلامک ٹورازم کے فروغ اور زائرین کی سہولت کیلئے جدیدبس سروس کے اجراءکا فیصلہ کیا گیا۔ اسلامک ٹورازم کا آغازلاہور سے کیا جائے گا ۔ لاہور کے 13مقدس مزارات کی زیارت کیلئے جدید بس سروس کااجراءکیا جا رہا ہے۔