• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کے ریمانڈ میں توسیع، خواجہ برادران پر فردجرم عائد، حمزہ کا جیل ریمانڈ

لاہور(نمائندہ جنگ)احتساب عدالت لاہور نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز اور انکے کزن یوسف عباس کے جسمانی ریمانڈ میں 14روز ہ توسیع کردی ،حمزہ شہباز کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ، شہباز شریف کو عدالت حاضری سے معافی مل گئی، پیراگون اسکینڈل میں خواجہ سعد رفیق و سلمان رفیق پر فرد جرم عائد کردی، ملزمان نے صحت جرم سے انکار اور نیب کا دائرہ کار چیلنج کردیا۔ گزشتہ روز مریم نواز اور یوسف عباس کو چوہدری شوگر ملز کیس میں احتساب عدالت کے جج امیر محمد خان کے روبرو پیش کیا گیا۔ نیب پراسیکیوٹر نے انکے جسمانی ریمانڈ میں 15 روز ہ توسیع کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز 1992 میں قائم ہونے والی چوہدری شوگر ملز میں 10-2008 کے دوران مرکزی شیئر ہولڈر رہیں۔
تازہ ترین