• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب لاہور،راجہ پرویز اشرف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری واپس

لاہور (نمائندہ جنگ) احتساب عدالت لاہور نے پیپکو اورگیپکو میں غیر قانونی بھرتی سکینڈل کیس میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف عدالت پیش ہو گئے ۔عدالت نے راجہ پرویز اشرف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری واپس لے لئے۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ گزشتہ سماعت پرناساز طبیعت کے باعث عدالت پیش نہیں ہو سکا، انہوں نے کہاکہ عدلیہ کی عزت کرتا ہوں اور اپنے خلاف ریفرنس میں ہرپیشی کویقینی بناتا ہوں۔انہوں نے استدعا کی کہ قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری واپس لئے جائیں۔اس پر عدالت نے وارنٹ گرفتاری واپس لے لئے۔
تازہ ترین