امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ ہمارے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے، کسی نے کشمیر کا سودا کیا تو اسے پاکستان میں قبر کی جگہ بھی نہیں ملے گی۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی پاکپتن میں حضرت بابا فریدالدین گنج شکر کے مزار پر حاضری دی اور دیوان عظمت سیدمحمدچشتی سےملاقات کی۔
اس دوران سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کے ساتھ سے ظلم و زیادتی ہو رہی ہے، ہندوستانی فوج کشمیر میں ہر گھر کے باہر موجود ہے، سب سے اہم مسئلہ کشمیر میں کرفیو کا خاتمہ ہے۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان کی لڑائی اگر سیالکوٹ، لاہور اور اسلام آباد میں نہیں لڑنی تو سری نگر میں لڑیں۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کے لیے اب اُچھل کود، الفاظ، تقریریوں اور ٹویٹر اور فیس بک کے جہاد سے آگے بڑھ کر عملی اقدامات کریں۔