• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو ایس اوپن: بین چچ، بیریٹنی پہلی بار سیمی فائنل میں

یو ایس اوپن: بین چچ، بیریٹنی پہلی بار سیمی فائنل میں


سوئٹزر لینڈ کی بیلندا بین چچ اور اٹلی کے ماتیو بیریتنی نے یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

فلشنگ میڈوز نیویارک میں جاری سال کے چوتھے گرینڈ سلیم میں اس بار دو کھلاڑیوں نے پہلی بار سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔

سوئٹزرلینڈ کی بیلندا بین چچ کا مقابلہ ڈونا ویکک سے تھا، اس میچ میں بیلندا نے مخالف پلیئر کو سات۔چھ اور چھ۔تین سے ہرا کر پہلی بار سیمی فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا۔

یوایس اوپن: رافیل نڈال نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی
سوئٹزرلینڈ کی بیلندا بین چچ کا پوائنٹ حاصل کرنے کے بعد ایک انداز

ایک اور میچ میں فرانس کے گائل مونفلز کا سامنا اٹلی کے ماتیو بیریٹینی سے تھا، مونفلز اس میچ میں آف کلر نظر آئے۔

یوایس اوپن: رافیل نڈال نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی
اطالوی ٹینس پلیئر ماتیو بیریٹنی اٹلی کے مونفلز کو ہرانے کے بعد خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔

میچ تین۔ چھ ، چھ۔ تین ، چھ۔ دو، تین۔ چھ اور سات۔ چھ سے اطالوی پلیئر ماتیو بیریٹنی کے نام رہا۔ یہ پہلا موقع ہے جب بیریتنی نے سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے۔

اسپین کے رافیل نڈال نے ارجنٹائن کے ڈیاگو شوارٹزمین کو چھ۔ چار، سات۔پانچ اور چھ۔دو سے ہراکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

سیمی فائنل میں ماتیو بیریتنی اور رافیل نڈال آمنے سامنے ہوں گے۔

تازہ ترین