اسلام آباد(اے پی پی) چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ آئندہ دوتین ہفتوں میں لاہور رجسٹری کی کرمنل اپیلیں ختم ہو جائیں گی،لاہور رجسٹری سے وابستہ 12کروڑ کی آبادی میں کرمنل اپیلوں کاخاتمہ بڑی کامیابی ہے۔ جمعرات کوایک فوجداری اپیل کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہاکہ آج ہم لاہور رجسٹری کی وہ اپیلیں سن رہے ہیں جو ملتوی ہونے کی وجہ سے رہ گئی تھیں اور مجھے یقین ہے کہ آئندہ دوتین ہفتوں میں لاہور رجسٹری کی کرمنل اپیلیں ختم ہو جائیں گی جوایک بڑی کامیابی ہے۔