• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی خزانے میں71 ارب جمع کرا دیے ہیں، چیئرمین نیب

قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ 22 ماہ میں71 ارب روپےقومی خزانے میں جمع کرادیے ہیں۔

نیب ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں چیئرمین نیب نے کہا کہ 71 ارب روپے بدعنوان عناصر سے برآمد کیے اور انہیں قومی خزانے میں جمع کرایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیب نے سیلز اور انکم ٹیکس کے معاملات کی تحقیقات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جسٹس (ر ) جاوید اقبال نے یہ بھی کہا کہ کاروباری برادری ملک کی ترقی کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، فیصلہ کیا ہے کہ سیلز اور انکم ٹیکس کی پہلے سے موجود تحقیقات ایف بی آر کو بھیجی جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کاروباری برادری کے مسائل کے حل کے لیے خصوصی سیل قائم کیے ہیں۔

تازہ ترین