• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد(صالح ظافر)اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی نے کہاہے کہ سینئر سیاستدان اور مسلم لیگ (ق)کے صدر چوہدری شجاعت جرمنی کے اسپتال میں تیزی سے روبہ صحت ہیں ۔چوہدری شجاعت پارکنسنز (رعشے کی بیماری )میں مبتلا ہیں اور کافی سالوں سے جرمن ڈاکٹرز سے اپنا علاج کروارہے ہیں ۔ چوہدری پرویزالٰہی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ چوہدری شجاعت کی جلد صحت یابی کیلئے دعاکریں ۔جمعہ کو دی نیوز /جنگ سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے پرویز الٰہی نے بتایا کہ چوہدری شجاعت علاج کی غرض سے مزید تین سے چار ہفتے جرمنی میں قیام کریں گے ‘آئندہ ماہ ان کی پاکستان آمد کا امکان ہے ۔پرویزالٰہی کا چوہدری شجاعت کی خیریت دریافت کرنے جرمنی جانے کا ارادہ ہے ۔
تازہ ترین