صوبہ پنجاب کے شہر جھنگ میں شوہر کے ذہنی مریضہ بیوی کو زنجیروں سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنانے پر شوہر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
جھنگ پولیس کے مطابق موضع کوٹ سائی سنگھ میں سعید نول نے اپنی بیوی سلمیٰ کو نشانہ بناتے ہوئے سر عام زنجیروں سے باندھ کر ٹیوب ویل کے پانی میں ڈبویا اور زنجیروں سے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
ملزم زنجیروں سے بیوی کو باندھ کر رکھتا تھا اور تشدد کا نشانہ بناتا تھا، جب خاتون کو بازیاب کروایا گیا تو اس وقت بھی خاتون زنجیروں میں جکڑی ہوئی تھی۔
ایس ایچ او چوہدری حاکم علی کا کہنا ہے کہ خاتون کو لواحقین کے حوالے کردیا ہے اور ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔