• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
سکھر (بیورو رپورٹ) سندھ کی تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ سکھر چیمپئنز لیگ26مارچ سے پی سی بی گراؤنڈ میں شروع ہورہا ہے، لیگ کا افتتاح قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ کریں گے۔ یہ بات ٹورنامنٹ آرگنائزر آغا جاوید احمد نے سکھر پریس کلب میں میڈیا سے بات چیت میں کہی۔ اس موقع پر عبدالقیوم کھوسو، اصغر علی شیخ و دیگر بھی موجود تھے، آغا جاوید نے کہا کہ ایک ماہ تک جاری رہنے والی لیگ میں 20 کلب شرکت کرینگے، فائنل میں کامیاب ٹیم کو ایک لاکھ اور رنراپ ٹیم کو50ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں 40 میچز کھیلے جائیں گے جس کے لئے چار پول ترتیب دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بھی گراؤنڈ پر با اثر افراد قبضہ کرنا چاہتے ہیں جنہیں کسی بھی صورت گراؤنڈ پر قبضہ کرنے نہیں دیا جائے گا۔
تازہ ترین