• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبول ڈراما سیریل’کیسا ہے نصیباں ‘اور جیو کے سپر ہٹ مزاحیہ سیریل ’شاہ رخ کی سالیاں‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ رمشا خان کی شہرت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ چیخ اور بلا جیسے مقبول ترین ڈراموں کے ہدایات کار بدر محمود کے نئے ڈراما سیریل میں مرکزی کردار نبھائیں گی۔

بدر محمود کے نئے ڈراما سیریل میں رمشاخان ’حمنہ‘ نامی خاتون کا کردار نبھائیں گی، جس کی زندگی میں ایک ایسی غیر متوقع صورت حال پیدا ہوجاتی ہے، جس سے اس کے قریب کا ہرشخص متاثر ہوجاتا ہے۔

ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں فیروز خان، ہانیہ عامر، گوہر رشید اور شبیر جان شامل ہیں۔ ڈرامے کی کہانی ’چھپن چھپائی‘جیسی سپرہٹ فلم اور ’ایسی ہے تنہائی‘ جیسے مقبول ترین ڈرامے کے مصنف محسن علی نے تحریر کی ہے، جبکہ ڈراما بگ بینگ کی پیش کش ہے۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے رمشان خان کا کہنا تھا کہ بدر محمود کے ساتھ کام کرنا میرے کیریئر کی خواہش تھی، اپنے کیریئر کے ابتدامیں ہی ایسا موقع ملنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

رمشا خان کا مزید کہنا ہے کہ میں اپنے آپ کو بہت خوش نصیب سمجھتی ہوں کہ نہ صرف مداحوں نے بلکہ انڈسٹری کے لوگوں کی جانب سے بے پناہ محبت اور پذیرائی کے ساتھ میری صلاحیتوں پر بھی اعتماد کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ جب بھی کیمرے کی سامنے آتی ہیں، تو اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کرتی ہیں کہ وہ اپنے مداحوں کو مایوس نہیں کریں گی۔ ڈراما رواں سال کے آخری حصے میں نشر کیا جائے گا۔

تازہ ترین