• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امام عالی مقامؓ میدان کربلا میں سر کٹوا کر سرخرو ہوئے

خیرپور(بیورو رپوٹ)شیعہ عالم علامہ سید مستجاب حیدر عابدی نے کہاہے کہ واقعہ کربلا اسلامی تاریخ کا ناقابل فراموش تاریخی باب ہے۔ حضرت حسین اپنے رفقاء کے ہمراہ میدان کربلا میں سر کٹوا کر سر خرو ہوئے۔ یزید کو تاقیامت رسوائی ہوئی۔ وہ امام بارگاہ حسینیہ اور امام بارگاہ سجادیہ میں عشرہ محرم کی ساتویں مجلس سے خطاب کر رہے تھے علامہ مستجاب حیدر عابدی نے کہاکہ حضرت حسین کی نانا کے دین کے لیے قربانیاں مثالی اور تاریخی ۔ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حضرت امام حسین کی سیرت و فکر پر عمل ۔کر کے دورحاضر کے یزیدوں کو عبرتناک شکست دی جا سکتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کو معرکہ کربلا یاد رکھنا ہو گا۔ اور اسلام کو تاقیات سر بلند رکھنے کے لیے حسینی جذبے سے سر شار ہو نا ہو گا۔ دریں اثناء مولانا ظفر حسین ظفر ،مولانا دلشاد مہدی، مولانا منظور حسین سولنگی نے مرکزی امام بارگاہ انجمن حیدری اور امام بارگاہ فیض حسینی میں خطاب کیا۔ جبکہ مولانا سید باقر حسین زیدی نے امام بارگاہ قصر حسینی میں واقعہ کربلا بیان کیا۔ دریں اثناء مولانا عمران عباس ، مولانا حسن رضا قمی، علامہ سید محمد احسن عابدی، مولانا ذوالفقار علی لاڑک، مولانا غلام شبیر حیدری، مولانا ایاز قمی اور دیگر نے مختلف امام بارگاہوں میں ساتویں محرم کی مجالس سے خطاب کیا جبکہ ہاتف زیدی، عابد مجتبیٰ زیدی، محمدغلام عباس ، شان حیدر زیدی اور دیگر نے سوز خوانی کی ۔

تازہ ترین