• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) سینئر سول جج حیدرآباد نے فورٹ تھانے میں درج 2018 ءکے پولیس مقابلے اور گرفتاری کے دوران مزاحمت کے مقدمے میں نامزد ایم کیو ایم کے یونٹ انچارج سمیت 9 کارکنوں کو عدم ثبوت پر بری کردیا ہے۔ 2018 ءکے الیکشن سے قبل ایم کیو ایم کے یونٹ انچارج محمد علی ‘ یونٹ کمیٹی کے رکن حامد نور‘ مقصود‘ عدنان‘ افتخار شیخ‘ جمیل انصاری‘ اکبر‘ انتظار انصاری‘ انیس‘ سرتاج اور ساجد کو ریلی نکالنے پر گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ عدالت نے ہفتے کو نامزد ملزمان کے وکیل ایڈووکیٹ شکیل زئی کے دلائل کے بعد ا 9 کارکنوں کو عدم ثبوت پر بری کردیا ۔
تازہ ترین