• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور میں سیفٹی کمیٹی کی تشکیل

پشاور(خصوصی نامہ نگار)حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور میں ڈاکٹرز‘ نرسوں‘ پیرا میڈیکس و دیگر ملازمین اور مریضوں کے تحفظ کیلئے سیفٹی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ کمیٹی کی رائے سے ہسپتال انتظامیہ نے حفاظتی اقدامات کئے ہیں۔ فیسلٹی منیجر قاضی سعد کے زیرنگرانی ہسپتالوں کے تمام وارڈز اور گزر گاہوں میں آگ بجھانے والے آلات نصب کر دیئے گئے ہیں جس کیلئے ریسکیو1122کے ماہرین نے عملے کو تربیت دی ہے۔ ریسکیو1122کے خلیل الرحمٰن‘ فائر اینڈ سیفٹی کے کوآرڈینیٹر عنایت الرحمٰن‘میڈیکل اینڈ سیفٹی کے بدر منیر نے ہسپتال سکیورٹی اہلکاروں اور عملے کو مشق کے ذریعے آگ بجھانے کے آلے کے استعمال کی تربیت دی۔ انتظامیہ نے ہنگامی حالات میں نکلنے کیلئے چار مقامات مقرر کئے ہیں۔
تازہ ترین