• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی وزیرِ خارجہ کا دورۂ پاکستان، اعلامیہ جاری

چینی وزیرِ خارجہ کا دورۂ پاکستان


چین کے وزیرِ خارجہ وانگ ژی کے پاکستان کے دورے کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔

چین کے وزیرِ خارجہ وانگ ژی پاکستان کے 2 روزہ سرکاری دورے پر آئے تھے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چینی وزیرِ خارجہ وانگ ژی نے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔

وانگ ژی نے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کی۔

اعلامیے کے مطابق ان ملاقاتوں میں باہمی دل چسپی کے امور، خطے اور عالمی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

پاکستان نے چین کو کشمیر سے متعلق اپنے مؤقف اور تشویش سے آگاہ کیا۔

چینی وزیرِ خارجہ وانگ ژی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتِ حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، کشمیر کا تنازع تاریخ کا حل طلب تنازع ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔

تازہ ترین