• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر مملکت، چینی وزیر خارجہ کی ملاقات میں مسئلہ کشمیر چھایا رہا

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے ملاقات کی


صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کی ملاقات میں مسئلہ کشمیر اور بھارت کے یکطرفہ اقدامات چھائے رہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت کے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو بدلنے کے اقدامات غیر قانونی ہیں۔

صدر عارف علوی نے ان خیالات کا اظہار ایوان صدر میں چینی وزیر خارجہ وانگ ژی سے ملاقات میں کیا۔

چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین نے بھارت کے تمام یکطرفہ اقدامات کی مخالفت کی ہے، جنہوں نے حالات کو مزید پیچیدہ کیا۔

چینی وزیر خارجہ نے پرتپاک استقبال کرنے پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا، ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے۔

صدر مملکت نے چینی وزیر خارجہ سے گفتگو میں کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر کے آبادیاتی ڈھانچے میں تبدیلی کی ساز ش کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک مہینے سے لاک ڈاؤن کے باعث مقبوضہ کشمیر کی صورتحال شدید تشویشناک ہے، وہاں کرفیوکا خاتمہ کیا جائے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین کے مابین گہرے دوستانہ تعلقات ہیں۔

وانگ ژی کا کہنا تھا کہ چین، پاکستان کی خود مختاری، سالمیت اور آزادی کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

تازہ ترین