• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برہمن راج کشمیر کو ہڑپ کرنا چاہتا ہے ،سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ برہمن راج کشمیر ہڑپ اور ہندوستان سے مسلمانوں کو بے دخل کرنا چاہتا ہے۔

شیخوپورہ میں کشمیر کنونشن اور ماڈل ٹاون لاہور میں عشائیے سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ کشمیریوں کو ظلم سے نجات دلانے کے لیے اب زبانی نہیں عملی قدم اٹھانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ چاند پر جانے اور کشمیر فتح کرنے کا مودی کا خواب پورا نہیں ہوگا۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ کشمیرکی آزادی کے ساتھ 22کروڑ بھارتی مسلمانوں کو بھی آرایس ایس کے دہشت گردوں سے بچانا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے بھی اعلان کیا ہے ہم آخری سانس تک لڑیں گے، مگر ابھی تک پہلا قدم بھی نظر نہیں آرہا ہے۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ 35دنوں سے کشمیر میں ایک کربلا بپا ہے، کشمیر میں بیٹیاں پکار رہی ہیں اورحکمران صرف مذمت کے بیانات جاری کر رہےہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جماعت اسلامی 15ستمبرکوکوئٹہ اور 6 اکتوبر کو لاہور میں کشمیر مارچ کر ے گی۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کشمیر میں لوگ نماز جمعہ تک ادا نہیں کر پا رہے،  انہیں بھارتی مظالم سے نجات دینے کے لیے عملی اقدام کرنا ہوں گے۔

تازہ ترین