• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کےطلب کرنےپرشیخ رشید ملتان کا دورہ ادھورا چھوڑ کر اسلام آباد روانہ

ملتان(نمائندہ جنگ)وزیراعظم عمران خان کے طلب کئےجانے پر وزیر ریلوے شیخ رشید ملتان کا دورہ ادھورا چھوڑ کر اسلام آباد روانہ ہوگئے، شیڈول کے مطابق ملتان میں ا توار کے روز انہوں نے پی ٹی آئی اور عوامی مسلم لیگ کے ورکروں سے ملاقات کرنا تھی۔اسکےبعدڈی ایس آفس میں ریلوے افسران کے اجلاس میں ریلوے ملتان ڈویژن کی کارکردگی بارے بریفنگ اوربعدازاں سہ پہر3بجے میڈیا سے گفتگو کرنا تھی جبکہ اتوار کی شام کو ہی بذریعہ ہوائی جہاز راولپنڈی روانہ ہونا تھا تاہم وزیر ریلوے ڈیرہ غازی خان سے ہفتہ کی شب ملتان پہنچے تو اس دوران وزیر اعظم کی جانب سے ان کو اسلام آباد طلب کرلیا گیا جس کے بعد وہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب رحمان بابا ایکسپریس کے ذریعے راولپنڈی روانہ ہو گئے ۔
تازہ ترین