• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بغیر اجازت مجالس کرانے پر 50افراد کیخلاف مقدمات درج

ملتان(سٹاف رپو رٹر) پولیس نے بغیر اجازت سیکورٹی برانچ اور متعلقہ تھانوں کو اطلاع کئیے بغیر مجالس منعقد کرانے پر پچاس افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی ۔پولیس جلیل آباد نے علی رضا سمیت 50 نامعلوم افراد ،پولیس صدر شجاعباد نے نسیم اور محمد حسن ،جبکہ پولیس بی زیڈ نے صغیر اور ظہیر پر مقدمات درج کئے ہیں جنہوں نے پولیس کی اجازت کے بغیر تقریبات منعقد کیں۔پولیس کے مطابق ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا ۔سمیجہ آباد میں میپکو ٹیموں نے وقاص کے گھر چیک کیا جس نے پی وی سی پائپ کی مدد سے لائن سے دائریکٹ تارلگا کر بجلی چوری کررہاتھا جس پر کارروائی کرتے ہوئے میپکو کی مدعیت میں پولیس تھا نہ سیتل ماڑی نے بجلی چوری کا مقدمہ درج کرلیا۔ فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کرنے پر 2نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ لین دین کے تنازعہ پر کے خنجر اور فائر مار کرایک شخص کو زخمی کرنے پر6افراد وقاص، فرقان، ارشد،طاہر، عبدالمنیر، سعید کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ بوگھس چیک دے کر فراڈ کرنے پر پولیس نے تین ملزمان وقاص، انوار اورحسن کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔
تازہ ترین