• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس اصلاحات کے لیے وقت درکار ہے، شہباز گل

وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل کا کہنا ہے کہ پولیس اصلاحات کے لیے وقت درکار ہے۔

پولیس اصلاحات کے لیے وقت درکار ہے، شہباز گل


شہباز گل نے جیو نیوز کے پروگرام  جیو پاکستان میں گفتگو کے دوران کہا کہ 70 سال کا بگڑا نظام راتوں رات ٹھیک نہیں ہوسکتا۔

شہباز گلنے کہا  کہ کوئی شک نہیں کہ پنجاب میں جو غلط ہوگا ذمہ داری وزیراعلیٰ پنجاب پر عائد ہوتی ہے، نئے سرے سے کام کرنے میں مشکلات آرہی ہیں، پولیس اصلاحات کے لئے تحریک انصاف حکومت کو وقت درکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں نظام درست کرنے میں دو ڈھائی سال لگے تھے، حکومت شب و روز کام کررہی ہے، امید ہے کامیاب ہونگے۔

تازہ ترین