• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ محمود قریشی 3 روزہ دورے پر جینیوا روانہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی 3 روزہ دورے پر اسلام آباد سے جینیوا روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ 42 ویں انسانی حقوق کونسل اجلاس سے خطاب کریں گے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ہیومن رائٹس کونسل کے اجلاس میں شرکت کے دوران دنیا بھر سے آئے مندوبین کے سامنے نہتے کشمیریوں کا مقدمہ پیش کریں گے، جنیوا میں او آئی سی اور عالمی ادارہ صحت کے رہنماؤں سے ملاقات بھی کریں گے۔

وزیر خارجہ جنیوا میں مقامی و بین الاقوامی میڈیا نمائندوں سے گفتگو بھی کریں گے اور مختلف علاقائی اور عالمی امور پر پاکستان کا موقف اور نقطہ نظر پیش کریں گے۔

تازہ ترین