• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سمیت سندھ میں ڈینگی وائرس بے قابو ہوگیا

کراچی سمیت سندھ میں ڈینگی وائرس بے قابو ہوگیا


کراچی سمیت سندھ میں ڈینگی وائرس بے قابو ہوگیا۔ رواں سال سندھ میں ڈینگی وائرس نےاب تک 1500 سے زائد افراد کو اپنا نشانہ بنالیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے سروے کے مطابق متاثرین میں سے 64 فیصد مرد اور 36 فیصد خواتین شامل ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق صوبے میں رواں سال ڈینگی وائرس نے1549 سے زائد افراد کو اپنا نشانہ بنایا۔ اس بات کا انکشاف عالمی ادارہ صحت کے سروے میں کیا گیا ہے۔

سروے کے مطابق 1549 متاثرین میں سے 64 فیصد مرد اور 36 فیصد خواتین شامل ہیں، متاثرین میں 20 سے 29 سال تک کے افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق کراچی میں ڈینگی وائرس اب تک سات افراد کو موت کا شکار کرچکا ہے۔

ماہرین طب کے مطابق لوگ ڈینگی وائرس سے بچاؤ کے لیے مچھر مار ادویات کا استعمال کریں۔ گھر، گلی اور محلے میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔ صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں۔

تازہ ترین