آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ 19؍ صفرالمظفّر 1441ھ 19؍ اکتوبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

حکمرانوں کی نااہلی سے قومی سلامتی خطرہ میں پڑ گئی،راشد محمود

پشاور(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صوبائی سینئر نائب صدر اور سنٹرل کمیٹی کے رکن راشد محمود خان بابوزئی نے کہا ہے کہ دھاندلی کے ذریعے اقتدار میں آنے والے صلاحیتوں و تجربہ سے عاری نااہل حکمرانوں کی وجہ سے ملک کی قومی سلامتی خطرہ میں پڑ گئی ہے جبکہ حکمرانوں کی کرپشن لوٹ کھسوٹ اور بدعنوانیوں سے ملک معاشی بحران کے دلدل میں دھنستا جا رہا ہے۔ انہوں نے گڑھی محمد بہرام خان شاہ عالم پشاور میں بابوزئی ہائوس میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غربت کی بجائے غریبوں کو ختم کیا جا رہا ہے مہنگائی کے ذریعے عوام کی چمڑی اتاری جارہی ہے تبدیلی لانے کی بجائے کو تباہی سے دوچار کر دیا گیا ہے غربت، بدحالی و بے روزگاری بڑھتی جا رہی ہے جبکہ حکمرانوں کی طرف سے مہنگائی پر قابو پانے کی بجائے سیاستدانوں کو گالیاں دے کر نفرت پھیلائی جا رہی ہے۔

پشاور سے مزید