• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریسکیو 1122کی جانب سے عزاداروں کیلئے میڈیکل کیمپس قائم کئے گئے

پشاور(نیوز ڈیسک )ریسکیو 1122کی جانب سے عزاداروں کو موقع پر طبی امداد کیلئے میڈیکل کیمپ قائم کیا گیا جس میں زخمیوں کو موقع پر علاج فراہم کیا گیا ۔ریسکیو ترجمان بلال احمد فیضی کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122ڈاکٹر خطیر احمدکی ہدایت پر ریسکیو نے حسینیہ ہال صدر پشاور کے باہر میڈیکل کیمپ لگایا اور ایمبولینسز بھی موجود رہے ۔ان کے مطابق ریسکیو1122 کیمپ میں ایمرجنسی میڈیکل ریسپانس یونٹ (میڈیکل بس) بمعہ ڈاکٹرز اور عملے نے ڈیوٹی دی جس میں 80میڈیکل ٹیکنشنز تعینات کیے گئے تھے جنہوں نے عزاداروں کو ہر قسم طبی سہولیات کی فراہمی کی ، کیمپ میں تما م تر میڈیکل ادویات وافر مقدار میں تھی جو دوران سہولیات استعمال کی گئی ۔ان کے مطابق عزاداروں میں شدید زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کیلئے 16ایمبولینسز بھی کیمپ میں موجود رہے ۔ ڈاکٹر خطیر احمد کے مطابق ریسکیو 1122 کی جانب سے دسویں محرم کو بھی پشاور کے مختلف مقامات پر میڈیکل کیمپ قائم کئے جائینگے اور عزاداروں کو ہر قسم کی طبی سہولیات کی فراہمی کی جائیگی ۔
تازہ ترین