آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار 22؍محرم الحرام 1441ھ 22؍ستمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یومِ عاشور کی بخیر و عافیت تکمیل پر وزیرِ اعلیٰ سندھ کا اظہارِ تشکر

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ یومِ عاشور پر حیدر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے


وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یومِ عاشور کی بخیر و عافیت تکمیل پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا ہے۔

انہوں نے ایک بیان میں سیکیورٹی کے بہترین انتظامات پر پولیس، رینجرز اور آرمی و انٹیلی جنس اداروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ یومِ عاشور کے موقع پر سندھ بھر میں بہترین انتظامات پر ضلعی انتظامیہ، محکمۂ بلدیات و دیگر متعلقہ اداروں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے اپنے بیان میں صوبے بھر میں جلوسوں کے منتظمین محکمہ صحت اور رضا کاروں سے بھی اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی خدمات بہترین اور قابلِ تعریف رہیں۔

مراد علی شاہ بذریعہ ہیلی کاپٹر کراچی میں سیکیورٹی صورت حال کا فضائی جائزہ لیتے ہوئے


وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عراق کے شہر کربلا میں بھگدڑ مچنے کے باعث ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے یوم عاشور کے موقع پر کراچی، حیدر آباد اور سکھر کا دورہ کیا، وہاں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، انہوں نے بذریعہ ہیلی کاپٹر کراچی میں سیکیورٹی صورت حال کا فضائی جائزہ بھی لیا۔

قومی خبریں سے مزید