لندن سے سیالکوٹ کے لیے پی آئی اےکی براہ راست پرواز سیالکوٹ ایئر پورٹ پہنچ گئی، پرواز کی آمد پر ایئرپورٹ پر پانی کی توپوں سے سلامی دی گئی۔
سیالکوٹ اورلندن کےدرمیان ہفتہ وار براہ راست پرواز کا آغاز ہوگیا اور لندن سےپہلی پرواز آج صبح مسافروں کولے کر سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچی جہاں پرواز کو رن وے پر پانی سے توپوں کی سلامی دی گئی۔
پرواز کے مسافروں کو وزیراعظم کے مشیر برائے امورِ نوجواناں عثمان ڈار، پی آئی اے کے سی ای او اورچیئرمین سیال ندیم انور ملک نے خوش آمدید کہا اور پھول پیش کئے۔
سیالکوٹ سے لندن کے لئے فلائٹ کو صبح سوا 10 بجےروانہ کیا گیا، براہ راست پرواز کے آغاز پر مسافروں نے خوشی کا اظہار کیا ۔