• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پاکستان میں دودھ پیٹرول سے بھی مہنگا

عاشور پر پاکستان بھر میں دودھ کی قیمت میں اتنا زیادہ اضافہ ہو گیا کہ پیٹرول سے بھی مہنگا ہوگیا۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں دودھ کی قیمت 140روپے فی لیٹر تک جا پہنچی۔

ملک بھر میں پیٹرول کی قیمت 113روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 91 روپے فی لیٹر ہے ایسے میں دودھ 140روپے فی لیٹر ملنا تعجب کی بات ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں بھی دودھ 140 روپے لیٹر فروخت کیا گیا ۔

ایک دکاندار کا کہنا تھا کہ عاشور پر جلوسوں کے راستوں میں جگہ جگہ سبیل لگا ئی جاتی ہے۔ عزاداروں کو دودھ، شربت اور ٹھنڈا پانی پیش کرنے کے لئے اسٹال لگائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے دودھ کی مانگ میں اضافہ ہوگیا جس کے باعث دودھ فروشوں کی جانب سے قیمتیں بڑھا دی گئیں تھیں۔

واضح رہے کہ فی لیٹر دودھ کی سرکاری قیمت 94 روپے ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین