• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواسہ رسولؐ نے اسلام کیلئے ہر امتحان کا سامنا کیا، علامہ احسن نقوی

بارسلونا(جواد چیمہ)امامیہ بارہ فاطمیہ فاؤنڈیشن بارسلونا کے زیر انتظام نواسہ رسولؐ جگر گوشہ بتول حضرت امام حسینؓ اور کربلا کے دیگر شہداء کو پرسہ پیش کرنے اور لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے9محرم الحرام کی مجلس ہوئی، مجلس میں سیکڑوں مرد وخواتین اور بچوں نے شرکت کی۔ خواتین کے لئے الگ خیمہ لگایا گیا۔ علامہ سید محمد احسن نقوی نے مجلس سے خطاب کیا انہوں نے سورہ البقرہ کی تلاوت کی۔ انہوں نے کہا کہ میدان کربلا میں عظیم مصائب کے وقت بھی آپؓ نے دن اللہ کے کلام کی تلاوت میں بسرکئے، اورراتیں رکوع وسجودمیں گزاریں، انتہایہ ہے کہ جب آپؓ کو شہید کیا گیااس وقت بھی آپ ؓاللہ پاک کے حضورسجدہ میں تھے۔ آپؓکی شہادت سے ہمیں یہ سبق ملتاہے کہ انسان پرجتنی مصیبتیں آجائیں صبرسے کام لیں اورظالم جابرکے سامنے نہ جھکیں۔ہروقت اللہ کی عبادت کریںجھکناہے تواللہ پاک کی بارگاہ میں ہے ، ظالم جابرکے سامنے نہیں ۔محرم کوئی تہوار نہیں ہے، بلکہ یہ ماتم منانے کا دن ہے۔نواسۂ رسولﷺ حضرت امام حسین ؓنے دین اسلام کی بقا کی خاطر دشت کر بلا میں ہر امتحان کا سامنا کیا،اپنا گھر بار لٹا دیا،اپنے اصحاب باوفا کی قربانی دی، اپنے پیاروں کو بھوک اور پیاس سے بلکتے دیکھا، انہیں ذبح ہوتے اور ان کی لاشوں کو پامال ہوتے دیکھا،حتیٰ کہ اپنی مخدرات کی چادریں بھی قربان کردیں، لیکن پائے استقلال میں ذرا لغزش نہ آئی۔ دینِ خداوندی، شریعتِ مصطفوی ؐاور انسانی اقدار کے تحفظ کے لئے ان عظیم مصائب پر صبر کرنے والے حسین ؓ کو یوں فتح و کامرانی نصیب ہوئی کہ آج ہرقوم ،ہر زمانہ ،ہر انسان سیدنا حسینؓ کی عظمت و بزرگی کے سامنے سرجھکا۔
تازہ ترین