آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل17؍محرم الحرام 1441ھ 17؍ستمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹریٹجک کمیٹی کراچی کے مسائل پرقانونی معاونت کرے گی،گورنرسندھ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ڈ اکٹر فروغ نسیم کی سربراہی میں قائم کراچی اسٹریٹیجک کمیٹی  شہرکے مسائل کے حل کے لئے قانونی معاونت فراہم کرے گی،وزیر اعلیٰ سندھ اور کابینہ اراکین کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری فاتحہ خوانی اور مزار پر رکھی گئی کتاب میں اپنے تاثرات تحریر کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ قائد کی زندگی ہم سب کے لیے مشعل راہ ہے،قائد اعظم کے پاکستان میں تمام مسالک اور مذاہب کے لوگوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں اور عظیم قائد کی بدولت ہی ہم آزاد فضاوں میں سانس لے رہے ہیں آج کے دن ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ بابائے قوم کے وژن کے مطابق وطن عزیز کی آبیاری کریں گے،کراچی کے مسائل سے متعلق سوال پر گورنرسندھ نے کہا کہ شہر میں ہر چند کلومیٹر کے فاصلے پر مختلف اتھارٹیز قائم ہیں جو کہ مسائل کے حل میں بڑی رکاوٹ ہیں،اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ سے بات ہوئی ہے اور جلد مل جل کر اس کا حل تلاش کرلیا جائے گا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید