• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

3کیمروں والا آئی فون 11متعارف قیمت 2لاکھ 11ہزارروپے تک


نیویارک(این این آئی)ایپل انکارپوریشن نے پانچ ڈالر فی مہینہ میں ٹی وی اسٹریمنگ سروس اورتین کیمروں والا نیا آئی فون11متعارف کرا دیا، ایپل کا یہ اعلان کمپنی کی سال کی سب سے بڑی تقریب کے دوران سامنے آیا۔

ایپل ٹی وی پلس اسٹریمنگ ٹیلی ویژن سروس 100سے زائد ممالک میں ایک سال کیلئے نومبر سے دستیاب ہوگی۔

آئی فون 11 کی تعارفی قیمت بھی گزشتہ سال کے 749 ڈالر کے مقابلے میں 699 ڈالر رکھی گئی ہے، یعنی 1 لاکھ57 ہزار سے لے کر 2 لاکھ 11 ہزار (علاوہ ٹیکس) سے زائد پاکستانی روپے رکھی گئی ہے۔

 اس کے علاوہ پرو میکس کی قیمت 1099 ڈالرز سے لے کر 1449 ڈالرز یعنی 1 لاکھ 72 ہزار سے لے کر سوا دو لاکھ سے زائد پاکستانی روپے (علاوہ ٹیکس) ہو گی۔

نئے فونز کا آرڈر جمعہ سے لیا جائے گا جبکہ اس کی شپنگ 20 ستمبر سے کی جائے گی۔

تازہ ترین