• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، ہپنوٹائز کرکے رقم لوٹنے والا غیر ملکی گروہ گرفتار

کراچی، ہپنوٹائز کرکے رقم لوٹنے والا غیر ملکی گروہ گرفتار


کراچی کے مختلف علاقوں سے ہپنوٹائز کرکے رقم لوٹ کر فرار ہونے والے غیر ملکی گروہ کے دو کارندے گرفتار کرلئے گئے ۔

ملزمان کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی پولیس کو موصول ہو گئی، ملزمان کے خلاف اب تک دس سے زائد مقدمات منظر عام پر آگئی ہیں۔

کراچی کےعلاقے پی ای سی ایچ ایس میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ہپنو ٹائز کرکے دکانوں کے کیش کاؤنٹر سے رقم لوٹنے والےگروہ کے دو کارندے گرفتار کرلئے۔

ملزمان کی شناخت سلیم اور ندیم کے نام سے ہوئی ہے جو کہ رشتے سے باپ بیٹے ہیں، جبکہ ملزم ندیم کی بیوی نسیمہ عرف فاطمہ تاحال مفرور ہے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان کے گروہ نے اب تک کراچی میں دس سے زائد وارداتین کی ہیں جن میں سے 3 مقدمات تھانہ بہادر آباد، ایک تھانہ پاپوش اور ایک مقدمہ تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن میں درج ہے جبکہ پولیس کے پاس اب سے دس متاثرہ شہری بھی اپنے بیانات قلم بند کرواچکے ہیں۔

ملزمان اس سے قبل سنگاپور اور ملیشیا میں ایسی ہی وارداتیں کرتے تھے، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہیں۔

تازہ ترین