• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلستان جوہر جلوس کیلئے ٹریفک پلان تیار

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں سوئم امام حسینؓ کا جلوس آج شام میں برآمد ہوگا، جس کے لیے ٹریفک پلان تیار کرلیا گیا ہے۔

گلستان جوہر سے برآمد ہونے والا جلوس پروفیسر غفوراحمد روڈ سے شروع ہوکر بلاک 19گلستان جوہر امام بارگاہ آخری الزمان میں اختتام پذیر ہوگا۔

جلوس کے دوران گلستان جوہر اور اطراف میں موبائل فون سروس بند کردی جائے گی۔ جلوس کے باعث جوہر موڑ سے کامران چورنگی تک سڑک کو ہر قسم کے ٹریفک کےلیے بند کردیاجائے گا۔

ٹریفک کو متبادل راستے کے طور پر ائیر پورٹ کے عقب پہلوان گوٹھ سے راستہ فراہم کیا جائے گا جبکہ سمامہ شاپنگ سینٹر سے جوہر چورنگی بھی ٹریفک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

سمامہ شاپنگ سینٹر سے ٹریفک کو کونٹینٹل بیکری جانے والی سڑک سے پی آئی اے سوسائٹی کی طرف موڑدیاجائے گا۔ پی آئی اے سوسائٹی سے ٹریفک کو پہلوان گوٹھ سے شارع فیصل کاراستہ فراہم کیاجائے گا۔

جوہر چورنگی سے سماما جانے والی سڑک ٹریفک کے لیے کھلی رہے گی۔

گلستان جوہر بلاک 19 کے رہائشی افراد شارع فیصل سے ائیرپورٹ تا پہلون گوٹھ سے رابعہ سٹی کے عقب والا راستہ استعمال کریں۔ راشد منہاس روڈ اور یونیورسٹی روڈ ٹریفک کے لیے کھلی رہے گی۔

تازہ ترین