آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ 18؍محرم الحرام 1441ھ 18؍ستمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں امریکا کی ناکامی کا ذمہ دار پاکستان نہیں ، عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امریکا کی ناکامی کا ذمہ دار پاکستان کو ٹہرانا غیر منصفانہ ہے ، اگر پاکستان نائن الیون کے بعد امریکا کی جنگ نہ لڑتا تو دنیا کا خطرناک ملک نہ ہوتا ، پاکستان کو اس جنگ میں غیر جانبدار رہنا چاہیے تھا۔

وزیراعظم عمران خان نے روسی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ افغانستان میں امریکا کے کامیاب نہ ہونے کا الزام ہم پر لگادیا گیا۔

عمران خان نے کہا کہ امریکا کا اتحادی بننے سے یہ گروپس ہمارے خلاف ہوگئے، اس جنگ میں ہماری 70 ہزار جانیں گئیں ، معیشت کو 100 ارب ڈالرز سے زیادہ کا نقصان پہنچا ۔

وزیراعظم نے  مزيد کہا کہ وہ شروع سے اس جنگ کے خلاف تھے، سوویت یونین کے خلاف جنگ میں انہی لوگوں کو تربیت دی گئی جس کا فنڈ سی آئی اے نے دیا تھا، یہ تربیت یافتہ لوگ تھے، ایک عشرے بعد جب امریکا وہاں گيا تو کہا گیا کہ یہ جہاد نہیں یہ دہشت گردی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ بہت بڑا تضاد تھا جسے انہوں نے محسوس کیا۔