• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج قومی اسمبلی نے اپنا جمہوری سال مکمل کر لیا: فردوس عاشق

وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے


وزیرِاعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوش عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آج قومی اسمبلی نے اپنا جمہوری سال مکمل کر لیا۔

فردوس عاشق اعوان نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ اپنا کردار ادا کر رہی ہے، صدرِ پاکستان کا پارلیمنٹ سے خطاب جمہوری روایات کا تسلسل ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کا حقِ خود ارادیت اجاگر کرنے کے لیے وزیرِ اعظم عمران خان کل مظفر آباد جا رہے ہیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کراچی کو بنیادی ضرورتیں فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی اور سندھ میں پی ٹی آئی کے نمائندے کیا خاموش رہیں جب سندھ حکومت کسی طرح تعاون پر تیار نہ ہو۔

فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ سندھ کی حکومت پاکستان تحریکِ انصاف کے اراکین کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کرتی ہے۔

تازہ ترین