• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اشتعال انگیز تقریر کے الزام میں برطانیہ میں بانی متحدہ قومی مومنٹ الطاف حسین کی ضمانت میں دوسری بار ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے۔

لندن پولیس کی جانب سے آج بانیٔ ایم کیو ایم کو اشتعال و نفرت انگیز تقاریر کے الزام میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا تھا۔

بانی ایم کیو ایم وسطی لندن کے پولیس اسٹیشن پہنچے جہاں اشتعال انگیز و نفرت انگیز تقاری کے حوالے سے پاکستان سے مزید شواہد ملنے کے بعد لندن پولیس نے ان سے نئے سوالات پوچھے۔

لندن پولیس نے پوچھ گچھ کے بعد بانیٔ ایم کیو ایم کی ضمانت میں دوسری بار ایک ماہ کی توسیع کر دی تاہم ان کے خلاف تحقیقات جاری رہیں گی۔

اس سے قبل بانیٔ ایم کیو ایم کو میٹ پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم کمانڈ کے افسران نے نفرت انگیز تقریر کرنے کے جرم میں رواں برس 11 جون کو گرفتار کیا تھا، جہاں انہوں نے گرفتاری کے بعد ایک رات حوالات میں گزاری تھی۔

گرفتاری کے وقت پولیس افسران نے بانیٔ ایم کیو ایم کی رہائش گاہ کی تلاشی بھی لی تھی، اس کے بعد بانیٔ ایم کیو ایم کو جولائی میں ضمانت میں توسیع دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ بانیٔ ایم کیو ایم کے خلاف اگست 2016ء میں نفرت انگیز تقریر کے الزام میں تحقیقات شروع ہوئی تھیں۔

تازہ ترین