The media could not be loaded, either because the server or network failed or because the format is not supported.
Captions Settings Dialog
Beginning of dialog window. Escape will cancel and close the window.
برطانیہ میں گھوڑے کی مدد سے موٹر بائیک چوری
برطانوی کاؤنٹی کینٹ میں چوری کی ایک انوکھی واردات کی گئی جس میں 2نوجوانوں نے گھوڑے کی مدد سے ایک موٹر بائیک چوری کر لی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان گھوڑا گاڑی کی مدد سے موٹربائیک لے کر چلتے بنے۔
موٹر سائیکل چرانے والے دو کمر عمر لڑکوں کو ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کتنی آسانی سے گھوڑے کے ساتھ بائیک باندھ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔
متاثرہ نوجوان کا کہنا ہے کہ اس نے یہ موٹر سائیکل 2 مہینے پہلے بڑی مشکل سے خریدی تھی وہ ایک چھوٹی سی نوکری کرتا ہے مگر اس کی موٹر سائیکل چوری کرلی گئی ہے۔
موٹر سائیکل کے مالک کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بائیک کھڑی کرکے اپنے دوست کے ساتھ لنچ کرنے گیا تھا ، واپس آکر دیکھا تو میری موٹر سائیکل غائب تھی۔