• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے ڈی اے اراضی کی نیلامی کے لئے آکشن کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر بدر جمیل نے کے ڈی اے اراضی کی نیلامی کے لئے آکشن کمیٹی قائم کرنے کے احکامات جاری کئے، انہوں نے یہ بات اعلیٰ افسران پر مشتمل اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، کمیٹی کے ڈی اے اراضی کا سروے کرکے رپورٹ پیش کرے گی جس کی روشنی میں گورننگ باڈی سے منظوری لی جائے گی ، انہوں نے مزید کہا کہ جلد ہی شہریوں کے لئے نئی و سستی رہائشی اسکیموں کے لئے سندھ حکومت اور وزیر بلدیات سندھ سے رجوع کیا جائے گا۔ 

تازہ ترین