• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ کے لیٹر پیڈ پر انکے بھائی کے حوالے سے لکھی گئی تحریر جعلی ہے، شہباز گل

لاہور (نیوز ایجنسیز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ کے لیٹر پیڈ پر ان کے بھائی سردار جعفر خان بزدارکے حوالے سے لکھی گئی تحریرجعلی ہے جبکہ سردار جعفر خان بزدار کے نام سے کیے جانیوالے دستخط بھی جعلی ہیں۔ترجمان نے کہاکہ وزیراعلیٰ نے اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ، جعل سازی کرنے والے شخص کا پتہ لگایا جارہا ہے۔ترجمان نے مزید کہاکہ گاڑی نمبر ایل ڈبلیوایل916 وزیراعلیٰ کے کسی عزیز کے زیر استعمال نہیں ۔  

تازہ ترین