• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی قانون سازوں کا مقبوضہ کشمیر میں میڈیا سے پابندی ہٹانے کا مطالبہ

واشنگٹن (نیوز ڈیسک)امریکا کے دو قانون سازوں نے وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت پر زور ڈالیں کہ مقبوضہ کشمیر میں ذرائع ابلاغ پر عائد پابندی ختم کی جائے اور حراست میں لیے گیے کشمیریوں کو رہا کرے۔ بھارتی اخبار ʼہندوستان ٹائمز کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان میں پہلی اور واحد بھارتی نژاد خاتون رکن پرمیلا جیاپال اور کانگریس رکن جیمس پی نے 11ستمبر کو مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے متعلق مائیک پومپیو کو خط لکھا ہے۔دونوں کانگریس ارکان نے مطالبہ کیا کہ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ اور انسانی حقوق کے مبصرین کو فوری طور پر مقبوضہ کشمیر میں جانے کی اجازت دی جائے۔
تازہ ترین