آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل17؍محرم الحرام 1441ھ 17؍ستمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد چوہدری نااہلی کیلئے درخواست، الیکشن کمیشن ، وزارت قانون سے جواب طلب

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کی نااہلی کے لئے دائر درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن اور وزارت قانون سے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیااینکر پرسن سمیع ابراہیم کی درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ اس امر پر مطمئن کریں کہ عدالت کیوں سیاسی معاملات میں مداخلت کرے۔ اس پر درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن سے اثاثے چھپائے ، جہلم کی زمین کو گوشواروں میں ظاہر نہیں کیا ۔ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ سیاسی معاملات سیاسی فورمز پر حل ہونے چاہئیں ، اس عدالت نے ہمیشہ سیاسی کیس میں مداخلت کی حوصلہ شکنی کی ہے۔ اس پر درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ فواد چوہدری صادق اور امین نہیں رہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کون سا انسان صادق اور امین ہو گا۔

اہم خبریں سے مزید