• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فپواسا کا چیئرمین ایچ ای سی کو برطرف اور ٹیکس چھوٹ بحالی کا مطالبہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) فپواسا سندھ کا اجلاس ڈاکٹر نیک محمد شیخ کی زیر صدارت کراچی یونیورسٹی میں ہوا جس میں صوبے بھر کی سرکاری جامعات کے اساتذہ کی نمائندہ تنظیموں نے شرکت کی۔ اجلاس میں جامعات کو درپیش مالی اور تعلیمی مسائل زیر غور لائے گئے جس کے بعد قراردادیں منظور کی گئیں۔ وفاقی حکومت کی جانب سے ایچ ای سی کے بجٹ میں کٹوتی کو جامعات کیلئے زہر قاتل قرار دیا گیا اور اس کا ذمہ دار ایچ ای سی کے چیئرمینکو قرار دیا گیا کیونکہ وہ بجٹ بڑھانے کیلئے وفاقی حکومت کو قائل نہ کرسکے۔ قرارداد میں چیئرمین ایچ ای سی کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا جبکہ ٹیکس میں چھوٹ کم کرنے کی بھی مذمت کی گئی۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ یونیورسٹی اساتذہ اور محققین کو 2009ء کی سطح یعنی 75؍ فیصد تک ٹیکس چھوٹ دی جائے۔ سندھ حکومت کی جانب سے کئی جامعات کو اعلان کردہ گرانٹس اور رواں مالی سال کیلئے اعلانیہ تنخواہوں میں 15؍ فیصد اضافہ تاحال نہیں ملا۔ اس صورتحال پر اجلاس میں طے ہوا کہ 17 ستمبر کو سندھ بھر کی تمام یونیورسٹیز ایک دن کیلئے بند رہیں گی اور پھر 25 سے 26 ستمبر کو دو دن کیلئے جامعات بند کی جائیں گی۔
تازہ ترین