• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلائو میں15ستمبر کو سالانہ کرکٹ ٹورنامنٹ ہوگا

لندن(نمائندہ جنگ) کرکٹ جیسی صحتمندانہ سرگرمیوں کے ذریعے کمیونٹی کے اندر اتحاد اور ہم آہنگی پیدا کرنے کےلئے ہرسال سلائو میں کرکٹ ٹورنامنٹ ہوتا ہے اور اس سال بھی 15ستمبر بروز اتوار سالانہ کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کروایا جا رہا ہے جس میں سلام میں بسنے والے تمام مذاہب، کمیونٹیز اور نمائندہ افراد شرکت کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ٹورنامنٹ کے آرگنائزر اور فیوچر فائونڈیشن کے سربراہ نذر لودھی نے دیگر کمیونٹی رہنمائوں کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی سٹاک گرین کرکٹ کلب میں ایک روزہ ٹورنامنٹ منعقد ہورہا ہے جس میں مختلف علاقوں سے چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور 9 میچزہونگے اور کامیاب ٹیموں میں انعامات بھی تقسیم کئے جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا بنیادی مقصد کمیونٹی کے اندر صحت مندانہ سرگرمیوں کا فروغ اور کمیونٹی کے اندر مذہبی ہم آہنگی کا فروغ ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پورا دن میچز کے علاوہ مختلف فوڈ سٹالز اور خواتین اور بچوں کی دلچسپی کےلئے خصوصی سٹالز لگائے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر فادر الیسٹر،کوآرڈینیٹر ڈائیل، سکھ رہنما رانا راپیندر سنگھ اور دیگر نے کہا کہ وہ اس ٹورنامنٹ کو بھرپور سپورٹ کرتے ہیں کیونکہ اس سے تمام کمیونٹی کے اندر صحت مندانہ سرگرمیاں بڑھتی ہیں۔ انہوں نے کہا تمام مذاہب اور کمیونٹیز کا ایک جگہ اکٹھا ہونا اس بات کو تقویت دیتا ہے کہ سلاو میں ہر مذہب اورہر کمیونٹی متحد ہے۔
تازہ ترین