صوبائی وزیر سعیدغنی نے وفاقی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے معیشت کا جنازہ نکال دیا ہے۔
سعیدغنی نے وفاقی وزیر برائے قانون فروغ نسیم پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کو ان کی معاشی کارکردگی پر طگی کوئی آرٹیکل بتائیں ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سعید غنی نے آرٹیکل 149 پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ صوبائی حکومت کو وفاق کے ماتحت لانے کو کچھ نہ ملا تو یہ آرٹیکل 149نکال کرلے آئے۔ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال زیادہ خراب ہے وہاں 149 کا نفاذ زیادہ بہتر ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر برائے بحری اُمور علی زیدی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت جو بھی کرے گی آئینی دائرہ کار کے تحت کرے گی ۔
پی ایس پی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے بھی آرٹیکل 149 کی مخالفت کردی ہے۔