بھارتی شہر بھوپال میں کشتی الٹنے سے 12 افراد ہلاک ہوگئے۔
حکام کے مطابق مذہبی تقریب کے دوران کشتی الٹنے کا حادثہ پیش آیا، حادثے کے وقت کشتی میں 19 افراد سوار تھے ،جس میں سے 6 افراد کو بچالیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پانی سے اب تک 12 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں جبکہ ایک کی تلاش جاری ہے۔