• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی! مقبوضہ کشمیر سے کرفیو ہٹاؤ اور تماشہ دیکھو، شاہ محمود

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی مظفر آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مودی! مقبوضہ کشمیر سے کرفیو ہٹاؤ اور تماشہ دیکھو، تم نے تو مظلوم کشمیریوں کو پابندِ سلاسل کردیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کشمیریوں سے یک جہتی کے اظہار کے لیے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں ہونے والے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا دیکھ سکتی ہے کہ آج مظفر آباد میں کھلے آسمان تلے ایک جلسہ گاہ میں کشمیریوں سے پاکستان کا وزیرِ اعظم عمران خان مخاطب ہے۔

انہوں نے بھارتی وزیرِ اعظم سے سوال کیا کہ نریندر مودی! کیا آج تم سری نگر میں اس طرح کشمیریوں سے خطاب کر سکتے ہو؟

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کیا آج آزاد کشمیر میں کوئی سیاسی قیدی ہے؟ مودی! تم نے کس قانون کے تحت ہمارے 4 ہزار کشمیریوں کو پابندِ سلاسل کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج دنیا سوال کرتی ہے کہ کیا وجہ ہے آزاد کشمیر میں ٹی وی دیکھا جا رہا ہے، جبکہ مقبوضہ کشمیر میں ٹیلی ویژن نشریات غائب ہے۔

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ دنیا دیکھے کہ آزاد کشمیر کے بازاروں میں چہل پہل ہے، یہاں پولیس کا کوئی پہرا نہیں ہے۔

انہوں نے نریندر مودی سے سوال کیا کہ اگر تم سمجھتے ہو کہ تمہارا مؤقف مقبول ہے تو مقبوضہ کشمیر میں 10 لاکھ بھارتی فوج کیوں تعینات کی گئی ہے؟

تازہ ترین