کراچی(اسٹاف رپورٹر) ملک میں دو ٹیبل ٹینس فیڈریشنز کی وجہ سے قومی کھلاڑیوں کو ایک اور نقصان کا سامنا کرنا پڑا، پاکستان اسپورٹس بورڈ نے قومی ٹیم کو انڈونیشیا میں پیر سے شروع ہونے والی ایشین ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں شر کت کےلئے این او سی جاری نہیں کیا۔ قومی دستے میں آٹھ کھلاڑی اور دو آفیشلز شامل تھے،جسے جمعے کی رات روانہ ہونا تھا۔