اسلام آباد (نمائندہ جنگ ‘ایجنسیاں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وضاحت کی ہے کہ انہوں نے مقبوضہ جموں وکشمیر کو ہندوستان کا حصہ نہیں کہاہے ‘بھارت پروپیگنڈاکررہاہے ‘حکومت اور میرا کشمیر پر وہی موقف ہے جو ساری قوم اورپارلیمان کا موقف ہے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں وضاحت کرتے ہوئے وزیرخارجہ نےیہ بات کہی۔