اسلام آباد(نمائندہ جنگ)عدالت عظمی نے سیالکوٹ میں 2007 میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران ایک شہری کو قتل کرنے کے ملزم محمد یوسف کی سزائے موت کے خلاف اپیل کی سماعت کے دوران ملزم کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے اس کی سزا ئے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا ہے،چیف جسٹس آصف سعید خان کی سربراہی میں قائم تین رکنی بنچ نے جمعہ کے روز ملزم محمد یوسف کی اپیل کی ویڈیو لنک کے ذریعے لاہور رجسٹری سے سماعت کی تو عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے۔