• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور لاک ڈاؤن کو 41 روز ہوگئے

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی انتظامیہ کے لاک ڈاؤن کو 41 روز ہوگئے ہیں جس سے اشیائے خور و نوش کا قحط اور اسپتالوں میں ادویات ناپید ہوگئیں۔

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اورلاک ڈاؤن کو 41 روز ہو گئے


دوسری جانب مسلسل چھٹے جمعہ بھی سرینگر کی مساجد میں کشمیریوں کو جمعے کی نماز ادا نہیں کرنے دی گئی۔

بھارتی جارحیت کے خلاف سرینگر، بارامولہ، بانڈی پورہ، کپواڑہ، پلوامہ، شوپیاں سمیت دیگر علاقوں میں مظاہرے کئےگئے۔

مظاہرین نے آزادی کےحق میں نعرے لگائے جبکہ بھارتی فوج نے مظاہرین پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا۔

کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے مطابق کرفیو اور پابندیوں کے باعث اب تک کاروبار میں 3 ہزار 900 کروڑ روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔

بھارتی حکومت نے بڑی تعداد میں شہریوں اور سیاستدانوں کو گرفتار کر رکھا ہے۔

تازہ ترین